ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول اور یورنیم افزودگی ایران کا حق ہے:ایرانی صدر

ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول اور یورنیم افزودگی ایران کا حق ہے:ایرانی صدر
 ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول اور یورنیم افزودگی ایران کا حق ہے:ایرانی صدر

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول اور یورنیم افزودگی ایران کا حق ہے ان کا ملک پابندیوں یا دھمکیوں سے مرعوب ہو کر اپنا سر خم نہیں کرے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کے مطابق ایران کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول اور پر امن مقاصد کے لئے یورنیم کی افزودگی کا حق حاصل ہے۔ ایران کا ایٹمی پروگرام سول مقاصد کے لئے ہے تاہم مغربی ملکوں بالخصوص امریکہ کا خیال ہے کہ ایران ایٹم بم تیار کرنے کے لیے یورنیم افزودہ کر رہا ہے جو بے بنیاد ہے۔ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ ایٹمی توانائی اور یورنیم افزودگی ایران کے لئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، ہم نے جنیوا میں گذشتہ تین دنوں سے جوہری معاملے پر مذاکرات میں انتہائی ذمہ داری سے حصہ لیا ہے۔ عالمی مذاکرات کار ہمارے موقف کو سمجھیں اور مسئلے کا مثبت حل نکالیں تاکہ دس سال سے جاری اس تنازع کو ختم کیا جاسکے کیونکہ مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا اثر صرف ایران پر ہی نہیں پڑتا بلکہ اقتصادی پابندیاں لگانے والے ملک بھی ان سے متاثر ہورہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -