بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات جلد بہتر ہو جائیں گے:سرتاج عزیز

بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات جلد بہتر ہو جائیں گے:سرتاج عزیز
بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات جلد بہتر ہو جائیں گے:سرتاج عزیز

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرتاج ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن چاہتے ہیں اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں،امید ہے کہ حالات جلد ہی بہتر ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ سرتاج عزیز 3 روزہ دورے پر بھارت گئے ہیں جہاں وہ حریت رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ وادی کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید کے علاوہ دیگر اہم سیاسی رہنماو¿ں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں