موٹرسائیکل، کار، ٹرین، بس یا جہاز، سفر کے لئے محفوظ ترین ذریعہ کونسا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم سفر کے لیے موٹر سائیکل، کار، ٹرین اور ہوائی جہاز سمیت مختلف ذرائع استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں سب سے محفوظ اور سب سے غیرمحفوظ ذریعہ کون سا ہے؟سی این این منی(CNNMoney) نے گزشتہ دنوں سفری ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سب سے محفوظ سفر کا ذریعہ ٹرین ہے جبکہ سب سے غیرمحفوظ ذریعہ موٹر سائیکل ہے۔سی این این منی نے مسافت کے حوالے سے گزشتہ پانچ سالوں میں حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی نشاندہی کی ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا کی محفوظ ترین اور غیر محفوظ ترین ایئرلائنز کونسی ہیں؟ فہرست سامنے آگئی، آپ بھی جانئے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے میں موٹر سائیکل سے گر کر 23ہزار لوگ جاں بحق ہوئے۔ اسی عرصے کے دوران اتنی ہی مسافت میں سب سے زیادہ ہلاکتیں کاروں کے حادثات کے باعث ہوئیں جو 1لاکھ 13ہزار ہیں۔ لیکن کارحادثوں میں زیادہ ہلاکتوں کا یہ مطلب نہیں کہ یہ سب سے غیرمحفوظ ذریعۂ سفر ہیں، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ کاروں کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں۔کاروں اور موٹرسائیکل کے تناسب کو دیکھا جائے تو موٹرسائیکل پر ہی ہلاکتیں زیادہ ہوئی ہیں۔ٹرین پر اس عرصے میں برائے نام ہی ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے باعث اسے سفر کا محفوظ ترین ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بس ، ہوائی جہاز میٹرو ریل اور سب ویز کو محفوظ ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔