لکی مروت سے دو بارودی سرنگیں برآمد
لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے لکی مروت سے دو دھماکہ خیز بارودی سرنگیں برآمد کرلیں جنہیں بم ڈسپوز سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔تفصیل کے مطابق لکی مروت کے گاﺅں تختی خیل کے کھیتوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے ٹینک شکن دو بارودی سرنگیں برآمد کیں جن کا وزن 13اور 5کلو تھا ۔سیکیورٹی فورسز نے بارودی سرنگیں برآمد کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا جس نے بم کو ناکارہ بنا دیا ۔