’یہ کام نہیں کرسکتا‘ نوجوان نے سڑک پر کھڑے اپنی محبوبہ کی خواہش پوری کرنے سے انکار کردیا تو سرعام ہی لاتوں کی بارش ہوگئی، خواہش کیا تھی؟ جان کر کوئی بھی چکرا جائے

’یہ کام نہیں کرسکتا‘ نوجوان نے سڑک پر کھڑے اپنی محبوبہ کی خواہش پوری کرنے سے ...
’یہ کام نہیں کرسکتا‘ نوجوان نے سڑک پر کھڑے اپنی محبوبہ کی خواہش پوری کرنے سے انکار کردیا تو سرعام ہی لاتوں کی بارش ہوگئی، خواہش کیا تھی؟ جان کر کوئی بھی چکرا جائے

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) محبوبہ کی فرمائش پوری نہ کرنا یقینا خطرے سے خالی نہیں لیکن کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس غلطی کا ایسا بھیانک نتیجہ بھی نکل سکتا ہے جو ایک مظلوم چینی نوجوان کو دیکھنا پڑ گیا۔

سعودی عرب میں کالج کی لڑکیوں کوایسا شوق پڑگیا کہ ساتھی لڑکے حیران ہونے لگے, آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

چینی سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب واقعے کی ویڈیو نے تہلکہ برپاکررکھا ہے، جس میں ایک نوجوان لڑکی کو اپنے ساتھی نوجوان پر ناقابل تصور ظلم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اخبار دی مرر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا ایک مارکیٹ میں پھلوں کی ریڑھی کے سامنے سے گزررہا تھا کہ لڑکی نے پھل خریدنے کی فرمائش کر ڈالی۔ بیچارے نوجوان کی شامت آئی تھی کہ اس نے یہ فرمائش پوری کرنے سے انکار کردیا۔ انکار سنتے ہی لڑکی کا پارا چڑھ گیا اور وہ نوجوان سے جھگڑنے لگی۔ اسی دوران پاس کھڑے ایک شخص نے موبائل فون سے ویڈیو بنانا شروع کردی، جس میں لڑکی کو غصے سے پھنکارتے سنا جاسکتا ہے ”تم پھل خرید رہے ہو یا نہیں؟“ جب لڑکی نے آخری بار یہ سوال کیا اور نوجوان نے پھر انکار کیا تو وہ غصے سے بے قابو ہوگئی اور اپنی دائیں ٹانگ کو ہوا میں گھماتے ہوئے پوری قوت سے نوجوان کے نازک اعضاءپر نشانہ لگایا۔ یہ حملہ اس قدر زوردار تھا کہ بیچارہ نوجوان درد سے بلبلاتا ہوا وہیں ڈھیر ہوگیا۔ غصے سے بپھری لڑکی کو اس پر بھی چین نہ آیا اور اس نے گرے ہوئے نوجوان کے نازک حصے پر حملہ کرنا جاری رکھا جبکہ اس دوران وہ مسلسل چلاتی رہی ”تم پھل خرید رہے ہو یا نہیں؟“ بیچارے نوجوان کی حالت غیر ہوتے دیکھ کر پھل فروش اس کی مدد کو لپکا اور خوش قسمتی سے ایک، دو دیگر افراد نے بھی مداخلت کی اور زمین پر گرے ہوئے نوجوان کی جان بچائی۔

اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے اور اکثر انٹرنیٹ صارفین تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کے ساتھ اظہار ہمدردی کررہے ہیں، تاہم کچھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی غصیلی لڑکی پھل کھانے کی فرمائش کرے تو کبھی بھول کر بھی انکار نہیں کرنا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -