گھر میں اُگنے والی گاجر سے ایسی قیمتی ترین چیز برآمد کہ بزرگ شہری کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوگئی

گھر میں اُگنے والی گاجر سے ایسی قیمتی ترین چیز برآمد کہ بزرگ شہری کی زندگی کی ...
گھر میں اُگنے والی گاجر سے ایسی قیمتی ترین چیز برآمد کہ بزرگ شہری کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوگئی

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں ایک عمررسیدہ شخص گھر کے باغیچے میں کام کر رہا تھا کہ اس کی انگوٹھی گم ہو گئی۔ تین سال بعد اسے وہ انگوٹھی ایسے معجزاتی انداز میں واپس مل گئی کہ وہ سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس 82سالہ شخص نے گھر کے باغیچے میں گاجریں کاشت کر رکھی تھی۔ تیار ہوجانے پر جب اس نے گزشتہ روز کچھ گاجریں اکھاڑیں تو ایک گاجر نے اس کی وہی گمشدہ انگوٹھی’پہن‘ رکھی تھی۔ اتفاق سے گاجر جب زمین میں بڑھنی شروع ہوئی تو وہ نیچے موجود انگوٹھی کے درمیان سے گزر گئی۔انگوٹھی کے نیچے اور اوپر گاجر موٹی ہو گئی لیکن انگوٹھی والا حصہ نشوونما نہ کر سکا اور باریک رہا۔ رپورٹ کے مطابق اس شخص کی 6ماہ قبل انتقال کر جانے والی بیوی اسے بار بار کہتی تھی کہ اس کی انگوٹھی باغیچے میں کام کرتے ہوئے ہی گم ہوئی ہے، تاہم اسے کچھ یاد نہیں تھا کہ کہاں کھوئی ہے۔ بالآخر اس کی بیوی کی بات درست ثابت ہوئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -