بڑی خبر آگئی، سام سنگ کمپنی کے ہیڈ آفس پر پولیس کا چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

بڑی خبر آگئی، سام سنگ کمپنی کے ہیڈ آفس پر پولیس کا چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے ...
بڑی خبر آگئی، سام سنگ کمپنی کے ہیڈ آفس پر پولیس کا چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی معروف الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ بھی خاتون صدر پارک گیون ہائے کے کرپشن کے سکینڈل کی زد میں آ گئی۔ ویب سائٹ سام موبائل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پراسیکیوٹرز نے سام سنگ کے ہیڈکوارٹرز پر چھاپہ مارااور مختلف دفاتر کی تلاشی لی۔ کچھ عرصہ سے سام سنگ پر الزامات عائد کیے جا رہے تھے کہ کمپنی نے جنوبی کورین صدر پارک گیون ہائے کی قریبی دوست چوئی سون سل کی فاﺅنڈیشن کو کروڑوں روپے دیئے ہیں۔ملک کے سیاسی سکینڈل کی وجہ بھی صدر کی یہی دوست بنی ہیں۔

پاکستان میں لاکھوں موبائل فون سیٹ بند کرنے کا فیصلہ، اگر آپ کے فون میں بھی یہ چیز ہے تو ابھی سے بندوبست کرلیں کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی طرف سے اس چھاپے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہمارے ہیڈکوارٹرز پر چھاپہ مارا گیا ہے اور ہم تحقیقات میں پوری طرح تعاون کر رہے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق پارک گیون ہائے کے خلاف یہ سکینڈل اس وقت بنا جب یہ انکشاف ہوا کہ چوئی سون سل، جس کے پاس کوئی سرکاری عہدہ بھی نہیں، صدر پارک کے فیصلوں پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ کرپشن کے کچھ واقعات بھی منظرعام پر آنے پر صدر پارک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور عوام نے روزانہ کی بنیاد پر ان کے خلاف مظاہرے شروع کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق مس چوئی اس وقت حراست میں ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر پارک کی دوستی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سام سنگ، ایس کے گروپ اور دیگر بڑی کمپنیوں پر دباﺅ ڈال کر ان سے رقوم وصول کیں۔ مقامی میڈیا کی طرف سے گزشتہ ہفتے انکشاف کیا گیا تھا کہ ”سام سنگ نے 28لاکھ یوروز مس چوئی کی فاﺅنڈیشن وائیڈک سپورٹس کو دیئے جس کا دفتر جرمنی میں ہے۔“ پولیس اب میڈیا کے اس انکشاف کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -