دوران پرواز مسافر جہاز کے کنٹرول پینل پر پائلٹ کو ایسی کال موصول کہ گھبرا کر جہاز لینڈ کرنے سے ہی انکار کردیا، کال کس نے اور کیوں کی؟ جان کر آپ ہوائی سفر سے ہی گھبراجائیں گے

دوران پرواز مسافر جہاز کے کنٹرول پینل پر پائلٹ کو ایسی کال موصول کہ گھبرا کر ...
دوران پرواز مسافر جہاز کے کنٹرول پینل پر پائلٹ کو ایسی کال موصول کہ گھبرا کر جہاز لینڈ کرنے سے ہی انکار کردیا، کال کس نے اور کیوں کی؟ جان کر آپ ہوائی سفر سے ہی گھبراجائیں گے

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں دوران پرواز مسافر جہاز کے کنٹرول پینل پر پائلٹ کو ایسی کال موصول ہو گئی کہ اس نے گھبرا کر جہاز لینڈ کرنے سے انکار کر دیا۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ورجن آسٹریلیا کی پرواز 740میلبرن ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے نیچے آ رہی تھی کہ اسی دوران پائلٹ کو کنٹرول پینل پر ایک کال موصول ہوئی۔ یہ کال کسی جعلی ایئرٹریفک کنٹرول ٹاور سے آئی تھی۔ کال کرنے والے دھوکے باز نے پائلٹ سے کہا کہ وہ فوری طور پر جہاز کو اوپر اٹھا لے اور لینڈنگ مت کرے۔ اس پر پائلٹ نے گھبرا کر جہاز کو فضاءمیں بلند کر لیا۔ اس کے بعد اس جعلی کنٹرول ٹاور والے شخص نے جہاز کا راستہ بھی تبدیل کروا دیا۔

دوران پرواز مسافر جہاز کی چھت سے اچانک ایسی خوفناک ترین چیز نمودار کہ افراتفری پھیل گئی، فوری جہاز لینڈ کرنا پڑگیا

رپورٹ کے مطابق تاحال اس ہیکر کا معلوم نہیں ہو سکا۔ یہ پہلی فلائٹ نہیں جسے اس نے نشانہ بنایا ہو، اس سے پہلے اور بعد میں بھی وہ کئی فلائٹس کی فریکوئنسی ہیک کرکے پائلٹس کو بھٹکا چکا ہے۔ پولیس تاحال اس شخص کی لوکیشن کا سراغ لگانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جب اس پائلٹ کو جعلی کال موصول ہوئی تو وہ رن وے کے قریب آ چکا تھا لیکن بعد میں اس نے اس ہیکر کے کہنے پر جہاز کو اوپر اٹھا لیا اور 3800فٹ کی بلندی پر لے گیا اور میلبرن کے اوپر چکر کاٹنے لگا۔ تاحال پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -