7 دن تک ہوٹل کے کمرے میں عجیب سی بدبو بالآخر ٹھہرے مہمان نے شور مچادیا، پھر بیڈ اُٹھا کر دیکھا تو نیچے سے ایسی چیز برآمد کہ دیکھنے والوں کے واقعی ہوش اُڑگئے
میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو سٹی کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے مہمان کو کمرے سے بدبوآئی تو اس نے ہوٹل انتظامیہ سے شکایت کی، اور جب عملے نے بیڈ اٹھا کر دیکھا تو ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ سب کے اوسان خطا ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بیڈ کے نیچے ایک خاتون کی لاش پڑی تھی جو گل سڑ رہی تھی جسے پلاسٹک کی شیٹ میں لپیٹا گیا تھا۔ میکسیکو سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ ”ہوٹل ایل سیناڈور سے برآمد ہونے والی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے۔“
آدمی کی آنکھ ہر رات 3 بجے پراسرار آوازوں سے کھل جاتی، بالآخر راز معلوم کرنے کیلئے خفیہ کیمرہ لگادیا، دراصل کس چیز کی آواز تھی؟ ایسا انکشاف کہ کبھی خوابوں میں بھی تصور نہ کیا تھا
رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی عمر 25سے 30سال کے درمیان ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں معلوم ہوا ہے کہ اس کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ہوٹل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”ان سات دنوں میں کئی لوگ اس کمرے میں ٹھہرے۔ یقینا ان دنوں میں یہ لاش بیڈ کے نیچے ہی موجود تھی۔ یہ خاتون ایک مرد ساتھی کے ہمراہ ہوٹل میں آئی تھی۔ تاہم ان دونوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود نہیں ہے۔“ تاحال مقتولہ اور اس کے ساتھ آنے والے مرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔