بھارت میں 6 سالہ بچے کی ایسی شکل کہ ہندوﺅں نے بھگوان سمجھ کر پوجنا شروع کردیا

بھارت میں 6 سالہ بچے کی ایسی شکل کہ ہندوﺅں نے بھگوان سمجھ کر پوجنا شروع کردیا
بھارت میں 6 سالہ بچے کی ایسی شکل کہ ہندوﺅں نے بھگوان سمجھ کر پوجنا شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں طبی مسئلے کے باعث ایک 6سالہ بچے کا سر بہت بڑا اور آنکھیں کھنچ کر چھوٹی اور لمبوتری ہو گئیں اور چہرے کے دیگر خدوخال بھی کچھ عجیب سے ہو گئے۔ اس طبی عارضے کے باعث اس کی شکل ہندو مت کے دیوتا ”گنیش“ جیسی ہو گئی ہے۔ اس پر علاقے کے ہندوﺅں نے اس بچے کو گنیش کا اوتار قرار دے دیا ہے اور اس کی پوجا کرنے لگے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس بچے کا نام پرانشو ہے۔
دیوتا گنیش کا دھڑ انسان کا جب کہ سر ہاتھی کا ہے اور ہندومت میں اسے خوشحالی، دولت اور کامیابی کا دیوتا مانا جاتا ہے۔ اس سے شکل مشابہہ ہونے پر پرانشو کی پوجا کی جا رہی ہے۔ وہ سکول بھی جاتا ہے اور واپس آ کر باہر گلی میں کپڑا بچھا کر بیٹھ جاتا ہے جہاں لوگ آ کر اس کے آگے ماتھا ٹیکتے ہیں اور اسے رقوم اور دیگر چیزیں بھی دان کرتے ہیں۔ پرانشو کے اساتذہ بھی اس کی پوجا کرتے ہیں۔

دنیا کا واحد آدمی جس کی 4 ٹانگیں ہیں
مقامی دیہاتی جسوندر کا کہنا تھا کہ ”لوگ دوردراز سے پرانشو کو دیکھنے کے لیے یہاں آ رہے ہیں۔ ان کا عقیدہ ہے کہ پرانشو گنیشا کا اوتار ہے۔ لوگ اس کے سامنے ماتھا ٹیکتے ہیںاور اس کے ساتھ ہاتھ جوڑ کر مرادیں مانگتے ہیں۔ میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔“
رپورٹ کے مطابق پرانشو کا والد کملیش بھی اپنے بیٹے کو گنیشا کا اوتار سمجھتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ”دوسرے لوگوں کی طرح میں بھی پرانشو کی پوجا کرتا ہوں۔ اس کا پورا جسم دیوتا گنیشا جیسا ہے۔ جو لوگ بھی اس کے پاس آتے اور اس کی پوجا کرتے ہیں ان کی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -