پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر، پہلی مرتبہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیBMW نے گاڑی مالکان کیلئے انتہائی جدید ترین سہولت پاکستان میں متعارف کروادی

پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر، پہلی مرتبہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیBMW نے گاڑی ...
پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر، پہلی مرتبہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیBMW نے گاڑی مالکان کیلئے انتہائی جدید ترین سہولت پاکستان میں متعارف کروادی

  

لاہور (نیوز ڈیسک )گاڑیاں بنانے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی BMWنے پاکستانی گاڑی مالکان کے لئے ایک ایسی سہولت متعارف کروا دی ہے کہ جس کا اس خطے کے کسی بھی اور ملک میں فی الحال تصور بھی نہیں پایا جاتا۔ یہ انوکھی سہولت ہائبرڈ گاڑیوں کی بیٹری چارج کرنے کے لئے قائم کیا گیا چارجنگ سٹیشن ہے، جو اس خطے کے کسی بھی ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔

ویب سائٹ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق یہ سہولت ایمپوریم مال لاہور میں فراہم کی گئی ہے جہاں کوئی بھی شہری اپنی ہائبرڈ گاڑی کی بیٹری چارج کرنا چاہے تو اسے یہ سہولت دستیاب ہے۔ ماحول دوست ہائبرڈ گاڑیوں میں روایتی ایندھن کے علاوہ برقی توانائی استعمال کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوتی ہے اور پاکستان میں ا س قسم کی گاڑیوں کی تعداد میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو ہائبرڈ گاڑیوں کی چارجنگ کی سہولت ایک اہم پیشرفت ہے۔

KitKat بنانے والی کمپنی نے اس نوجوان کی گاڑی پوری طرح چاکلیٹس سے کیوں بھردی؟ وجہ ایسی کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

پبلک چارجنگ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے BMWگروپ مڈل ایسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر یوہانس سائبرٹ نے اس ٹیکنالوجی میں دیوان موٹرز کی سرمایہ کاری کو بھی اہم اقدام قرار دیا۔ پاکستان میں پلگ ان ہائبرڈ ان الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر دیوان موٹرز نے پاکستان میں الیکٹرک موبیلٹی کو فروغ دینے کے لئے قدم اٹھایا ہے۔ لاہور میں قائم کیا جانے والا چارجنگ سٹیشن اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے، جبکہ رواں سال کے اختتام سے پہلے اسی طرح کے دو مزید سٹیشن بھی قائم کئے جائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -