پاکستان کی سب سے طاقتور لڑکی منظر عام پر آگئی

پاکستان کی سب سے طاقتور لڑکی منظر عام پر آگئی
پاکستان کی سب سے طاقتور لڑکی منظر عام پر آگئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی خواتین انتہائی جفاکش ہیں لیکن اس کے باوجود یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ جسمانی مشقت ان کے بس کی بات نہیں، مگر قومی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن صائمہ منظور نے شاندار عملی مثال پیش کرکے اس تاثر کے پرخچے اڑادئیے ہیں۔

جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صائمہ منظور صرف قومی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن ہی نہیں ہیں بلکہ ایک گھریلو خاتون اور چار سالہ بچے کی والدہ ہوتے ہوئے اپنی خانگی ذمہ داریوں کو بھی بطریق احسن سرانجام دے رہی ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ گھریلو زندگی کی مصروفیات کے ساتھ ویٹ لفٹنگ جیسے مشکل کھیل کی چیمپیئن کیسے بن گئیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جذبہ اور وقت کا بہتر استعمال سب کچھ ممکن بنادیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ”خواتین نازک نہیں ہیں۔ وہ دنیا کا کوئی بھی کام کرسکتی ہیں، وہ ایتھلیٹ ہوسکتی ہیں، ایک بیوی، والدہ ہوسکتی ہیں، اور یہ سب کچھ ایک ساتھ کرسکتی ہیں۔“

’جب بھی کسی کو ترقی دینی ہو تو صرف ایک چیز دیکھتی ہوں کہ کیا وہ۔۔۔‘ فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر نے وہ بات کہہ دی جو ہر نوجوان کو ہر صورت معلوم ہونی چاہیے

صائمہ صبح سویرے بیدار ہوتی ہیں اور اپنے بیٹے کو سکول کے لئے تیار کرتی ہیں، جس کے بعد اسے سکول چھوڑ کر بھی آتی ہیں۔ اس کے بعد ان کی ٹریننگ کا وقت ہوجاتا ہے اور وہ بھرپور محنت سے ویٹ لفٹنگ کی ٹریننگ کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پکی لاہوری ہیں لہٰذا لاہوری کھانوںکی شیدائی ہیں اور خصوصاً لسی کو بہت پسند کرتی ہیں ، تاہم ویٹ لفٹنگ کے تقاضوں کے پیش نظر ڈائٹنگ کو بھی ملحوظ خاطر رکھتی ہیں۔ یہ باہمت خاتون پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ویٹ لفٹنگ کے میدان میں عالمی اعزاز پاکستان کے نام کرنا ان کا خواب ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -