اگر آپ اپنی نئی گاڑی کا انجن دیر تک صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو خریدنے کے بعد پہلے چند دن اس کے ساتھ یہ 5 کام بالکل نہ کریں

اگر آپ اپنی نئی گاڑی کا انجن دیر تک صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو خریدنے کے بعد ...
اگر آپ اپنی نئی گاڑی کا انجن دیر تک صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو خریدنے کے بعد پہلے چند دن اس کے ساتھ یہ 5 کام بالکل نہ کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی گاڑی کی خریداری پر خوشی اور جوش و جذبے کا اظہار فطری بات ہے لیکن اس جوش میں کچھ ضروری احتیاطوں کو مت بھولیں ورنہ نئی نویلی گاڑی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور آپ کی خوشیاں غم میں بھی بدل سکتی ہیں۔ ویب سائٹ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق نئی گاڑی خریدنے کی صورت میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ اسے پہلے 1000کلومیٹر کیسے چلاتے ہیں، کیونکہ اس دورانیے میں ہی کار کا انجن اپنی نئی زندگی کا آغاز کرتا ہے۔ اگر آغاز میں ہی بداحتیاطی ہوجائے تو انجن کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے بچنے کے لئے ان پانچ باتوں کا بے حد خیال رکھیں۔
-1 فل تھراٹل (انجن کو پوری قوت کی فراہمی) سے پرہیز کریں۔
-2 ہائی آر پی ایم(سرخ لکیر) تک نہ جائیں۔
-3 کروز کنٹرول استعمال نہ کریں۔
-4 مختصر فاصلے کے سفر سے گریز کریں۔
-5 اپنی نئی گاڑی کی مدد سے کسی دوسری گاڑی کو کھینچنے سے بھی گریز کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -