ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع کابینہ کے نام سامنے آگئے

ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع کابینہ کے نام سامنے آگئے
ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع کابینہ کے نام سامنے آگئے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی انتخاب جیتنے والے ڈونلڈٹرمپ کی کابینہ میں کون ہوگا ،متوقع نام آگئے ہیں،سینیٹر باب کروکر وزارت خارجہ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب جیتنے والے ڈونلڈٹرمپ کی کابینہ میں کون ہوگا ،متوقع نام آگئے ہیں،متوقع ٹرمپ کابینہ ،وزیر دفاع کےلیے سینیٹر جیف سیشنز مضبوط امیدوارسامنے آرہے ہیں،ڈیوڈ کلارک کا نام ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیرکےلیے زیر غورہے۔

یواین کیلیے سابق امریکی سفیر جان بولٹن کا نام بھی ممکنہ وزیر خارجہ کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے،سابق ہاوس اسپیکر اور ٹرمپ کے پکے حامی گنگرچ بھی وزیر خارجہ کے لیے امیدوارہیں،امریکی وزیر خارجہ کےلیے سینیٹر باب کروکر کا نام بھی زیر غور ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -