لوجی کی کر لو گل

لوجی کی کر لو گل
 لوجی کی کر لو گل

  

ہیلو! السلام علیکم پیارے پیارے دوستو سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہوں گے، چلو جی کر لو گل جی ہاں دوستو کیا بتائیں آپ کوکہ حکومت نے یوم اقبال کی چھٹی بند کردی تاہم اِس ضمن میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پہ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا چھٹی کا نوٹیفکیشن گردش کرتا رہا، جی ہاں دوستو سوشل میڈیا پہ گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جس میں وزارتِ داخلہ کی طرف سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا وہ جعلی نکلا، گویا کسی نے اپنے طور پر جاری کردیا، تاہم ہمیں بھی ہمارے ایک دوست نے بتایا کہ چھٹی کا جو نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے وہ جعلی ہے، جو دراصل گزشتہ سال کا تھا، دوستو سارا دن سوشل میڈیا پہ یہی بحث رہی کہ9 نومبر یوم اقبال پر چھٹی ہوگی یا نہیں، تاہم رات کے وقت 9 بجے کی خبروں میں اعلان ہو گیا کہ وزیر داخلہ جو ہیں ان کا بیان نشر کر دیا گیا،جس میں انہوں نے دو ٹوک کہہ دیا کہ 9نومبر کو چھٹی نہیں ہوگی تاہم اس کے بعد وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ علامیہ بھی نشر کیا گیا کہ 9 نومبر کو عام تعطیل نہیں ہے تاہم سائبر کرائم سیل اس حوالے سے تحقیقات کرے گا کہ یہ نوٹیفکیشن کیسے منظر عام پر آیا، کس نے بنایا کہاں سے شروع ہوا اور کہاں کہاں گردش میں رہا سب کچھ جو ہوا سارے معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔ بہرحال باعث تشویش ہے یہ سارا معاملہ، تاہم یہ بھی بتلاتے چلیں کہ اقبال ڈے کے موقع پر سنا ہے کہ ایران میں عام تعطیل کر دی گئی۔

پاکستان میں چھٹی بند کرنے کے معاملے پر پاکستانی عوام بھی خاصے غصے میں ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر اور دیگر فضول تہواروں پر چھٹی ہو سکتی ہے تو، تو پھر اقبال ڈے پر چھٹی کیوں نہیں ہو سکتی اور ویسے بھی اقبال ہمارے قومی شاعر ہیں اور نہ صرف اقبال قومی شاعر، بلکہ شاعر مشرق بھی ہیں جی ہاں انگریزی، اُردو اور فارسی سمیت متعدد زبانوں میں اقبال کا کلام دستیاب ہے، تاہم کہا جاتا ہے کہ اقبال کی بیشتر شاعری جو ہے وہ فارسی میں ہے تاہم اقبال ایک ایسا عظیم شاعر جس نے شاعری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے تاہم آپ کو یہ بات بھی بتائیں کہ نظریہ پاکستان، یعنی ایک الگ مُلک کا تصور بھی جناب اقبال نے پیش کیا اور جناب اقبال کے نظریئے کو عملی جامہ پہنایا جناب قائداعظمؒ نے جی ہاں جناب اقبال نے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے قیام کا مطالبہ پیش کیا،یعنی کہ ایک خواب دیکھا۔ مسلمانوں کے لئے جسے تعبیر بخشی بانئ پاکستان حضرت قائداعظمؒ نے،جی ہاں اور آج ایک بار پھر پاکستانی قوم یوم اقبال منا رہی ہے، جی ہاں یوم اقبال پر ہمیشہ کی طرح بے شمار تقریری مقابلے بحث و مباحثوں کے پروگرام،ہوئے جلسوں اور تقریبات میں مقررین نے جناب اقبالؒ کی زندگی، ان کے حالات و واقعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ بہرحال یوم اقبال پر چھٹی بند کرنے کے فیصلے پر عوام نے بھی شدید احتجاج کیا ہے۔ جی ہاں پوری پاکستانی قوم کا کہنا ہے کہ ہر سال اقبال ڈے پر چھٹی ہوتی ہے تو اِس سال کیوں نہیں چھٹی دی گئی۔ عوام کے مطابق اقبال ڈے پر چھٹی بند کر کے نہ جانے کون سی نئی سیاست کھیلی جا رہی ہے، پاکستانی عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں۔

مزید :

کالم -