امریکی انتخابات: ابتدائی نتائج سے ایشیائی حصص بازار متاثر

امریکی انتخابات: ابتدائی نتائج سے ایشیائی حصص بازار متاثر

  

ٹوکیو(آن لائن)امریکی صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے سامنے آنے کے نتیجے میں ایشیائی حصص بازار میں ہلچل نظر آئی ہے۔جاپان اور آسٹریلیا کے حصص بازار ابتدا میں اگرچہ کل کی قیمتوں کے مقابلے زیادہ قیمتوں پر کھلے تاہم اس خطے کے بیشتر بازاروں میں گراوٹ نظر آ رہی ہے۔کرنسی کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ میکسیکو کے پیسو کی قیمت میں کمی آئی ہے تو جاپان کی کرنسی ین کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔حصص بازار کے تاجروں نے ہلیری کی جیت کی توقع کی تھی.

ایسے میں اگر مقابلہ سخت بھی ہو تو بازار گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے ۔جاپان سٹاک ایکسچینج نیکئی میں 2.8 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ ہانگ کانگ کا بازار ہان سینگ 1.9 فیصد نیچے چلا گیا ہے اور شنگھائی کمپوزٹ 0.7 فیصد نیچے ہے۔آسٹریلیا کے بازار اے ایس ایکس 200 میں 1.8 فیصد کی گراوٹ آئی ہے جبکہ جنوبی کوریا کے بازار کوپسی میں فی صد کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔اس سے قبل وال سٹریٹ اور یورپی بازار اونچی قیمتوں پر بند ہوئے تھے

مزید :

کامرس -