آئی ٹی ٹاور شاپنگ مال کی تکمیل کے بعد خریداروں کو قبضہ دینے کی تقریب

آئی ٹی ٹاور شاپنگ مال کی تکمیل کے بعد خریداروں کو قبضہ دینے کی تقریب

  

لاہور (بزنس رپورٹر ) اربن ڈویلپرز کے جدید ترین تعمیراتی منصوبے آئی ٹی ٹاور شاپنگ مال کی تکمیل کے بعد خریداروں کو قبضہ دینے کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی اربن ڈویلپرز کے چیئر مین میاں طاہر جاوید تھے تقریب میں آئی ٹی ٹاور میں دوکانات اور دفاتر خریدنے والے افراد اور اداروں میں حقِ ملکیت کے کاغذات اور قبضہ دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اربن ڈویلپرز کے چیئر مین میاں طاہر جاوید نے کہا کہ الحمداللہ آج ہم خریداروں کے سامنے سرخرو ہو گئے ہیں کہ پاکستان کی ایک جدید ترین بلڈنگ جہاں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات مہیا کی گئی ہیں کی تکمیل کے بعد دوکانات اور دفاتر کا قبضہ ان کے مالکان کو دیا جا رہا ہے۔ میاں طاہر جاوید نے کہا کہ آئی ٹی ٹاور کی تعمیر میں NES PAK سے مکمل رہنمائی لی گئی اور اُن کے تیار کردہ ڈئزائن اور تجویز کردہ مقدار میں تمام تعمیراتی میٹرئل استعمال کیا گیا جس سے منصوبے کی لاگت ہمارے تخمینے سے تقریباََ دوگنا ہو گئی لیکن الحمداللہ آج ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں آئی ٹی ٹاور شاپنگ مال پاکستان کا ایک محفوظ ترین اور پائیدار پلازہ ہے جو انشاء اللہ زلزلے سے مکمل طور پر محفوظ ہے۔جہاں 500 سے زائد گاڑیوں کی وسیع کار پارکنگ موجود ہے پلازہ میں 376 دوکانیں اور 66 دفاتر موجود ہیں۔جن میں سے زیادہ تر یا تو فروخت ہو چکے ہیں یا پھر کرائے پر چڑھ گئے ہیں آئی ٹی ٹاور کل 4 لاکھ سکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔

جس میں 40 فیصد کورڈ ایریا اور باقی اوپن ایریا ہے جو اس سے قبل کسی پلازہ میں نہیں ہے۔آپ اس پلازہ کی مضبوطی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ یہ پلازہ NES PAK کی تجویز پر ڈیم بنانے کی ٹیکنالوجی پر تعمیر کیا گیا ہے۔اس موقع پر اربن ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو میاں حارث نے بتایا کہ آئی ٹی ٹاور مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ فری ہو گا۔پلازہ میں بہترین لوکیشن پر جامع مسجد بنائی گئی ہے جہاں نماز جمعہ سمیت پانچ وقت کی نماز با جماعت ادا کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے آئی ٹی ٹاور کی تعمیر میں بلڈنگ بائی لاز پر سختی کے ساتھ عمل کیا ہے یہ پلازہ شہر کی بہترین لوکیشن پر واقع ہے سنٹرل ائر کنڈیشنڈ ہے جہاں دفاتر اور دوکانوں میں ٹمبرڈ ڈبل گلاس کا استعمال کیا گیا ہے جو آپ کو حدت ، شور اور دیگر الجھنوں سے بے نیاز رکھے گا۔میاں حارث نے کہا کہ ایمر جنسی انخلاء کے لئے متعدد راستے رکھے گئے ہیں اور پلازہ کی دیکھ بھال کے لئے بہترین سروس نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے ہم نے کاروباری برادری کی سہولت کے لئے ایک منفرد اور پر کشش آفر دی ہے کہ آپ 6 ماہ کے لئے بغیر کرائے کے دوکان حاصل کر سکتے ہیں یعنی پہلے سال صرف 6 ماہ کا کرایہ ادا کریں اور پورا سال بہترین لوکیشن پر منافع بخش کاروبار کریں۔

مزید :

کامرس -