ایمریٹس کا تھیلز ایرو اسپیس گروپ کے ساتھ بھاری مالیت کا معاہدہ

ایمریٹس کا تھیلز ایرو اسپیس گروپ کے ساتھ بھاری مالیت کا معاہدہ

  

لاہور(پ ر) ایمریٹس ایئرلائن نے اپنے بوئنگ طیاروں 777ایکس کے بیڑے میں تھیرایرو اسپیس گروپ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ان طیاروں کو تھیلز ایوانٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم سے آراستہ کیا جائے گا۔ ایمریٹس ایئرلائن تھیلز کے ساتھ شراکت داری میں کام کرے گی تاکہ جدید ترین ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ اور کنکٹویٹی (آئی ایف ای سی) سسٹم تیار کیا جائے جو نئے بوئنگ 777 ایکس طیاروں پر بھی موجود ہو جن کی فراہمی سال 2020 کے وسط سے ہوگی۔ اس بڑی سرمایہ کاری سے ایمریٹس کے مستقل عزم کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے جو مسافروں کو بہترین سفری سہولیات پہنچانے کے لئے کوشاں ہے اور اسکی حکمت عملی یہ ہے کہ بہترین اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنے نئے اور جدید بیڑے میں شامل کیا جائے۔ ایمریٹس ایئرلائن کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور چیف آپریشنز آفیسر عادل الرضا نے بتایا، 'تھیلز کے ساتھ ہماری شراکت داری سے اہم سرمایہ کاری کی عکاسی ہوتی ہے اور صارف کے تجربے کی اہمیت نمایاں ہوتا ہے جو ہمیشہ سے ہماری اولین ترجیح رہا ہے۔ نئے بوئنگ 777 ایکس طیاروں سے ایمریٹس کے بیڑے میں نئے دور کا آغاز ہوگا اور ہم اسے یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ توانائی کی بچت کے حامل طیاروں کی فراہمی سے اس صنعت کا نیا معیار قائم کیا جائے جن میں ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کا تجربہ شامل ہو ۔ ہم اس بارے میں مناسب وقت پر مزید تفصیلات لیکر آئیں گے۔ '

انہوں نے مزید کہا، 'صارفین کے ساتھ ساتھ اس طویل المیعاد نوعیت معاہدے کی اہمیت سے ایوی ایشن صنعت کو بھی بہت فائدہ ہوگا اور ہمیں خوشی ہے کہ اس شراکت داری سے فرانس اور دنیا بھر میں تھیلز کے نظام میں ہزاروں انتہائی باصلاحیت ملازمتوں کا بھی تعاون حاصل ہوگا۔ '

اس معاہدے کے تحت ایمریٹس کے پہلے بوئنگ 777 ایکس طیاروں میں آئی ایف ای سی کے نظام کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ایمریٹس نے بوئنگ 777 ایکس کے پہلے 150 طیاروں کی کھیپ کا آرڈر دیا ہوا ہے۔ ان طیاروں میں تھیلز ایوانٹ سسٹم میں مسافروں کے لئے جدید اور انتہائی آسانی سے استعمال ہونے والی سہولیات ہیں جس کے باعث ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس میں بھی مزید بہتری آئے گی۔

مزید :

کامرس -