واپڈا ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی کو انسٹی ٹیوٹ میں تبدیل کرنے کا پلان بنایا جائے: چیئرمین واپڈا

واپڈا ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی کو انسٹی ٹیوٹ میں تبدیل کرنے کا پلان ...

  

لاہور(کامرس ڈیسک )چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین( ریٹائرڈ) نے واپڈا ٹیچنگ ہسپتال کمپلیکس لاہور کا دورہ کیا اور ہسپتال میں واپڈا اور پاور سیکٹر کے ملازمین اور اُن کے اہلِ خانہ کو مہیا کی جانے والی خدمات اور سہولیات کا جائزہ لیا ۔اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ملازمین اور اُن کے اہلِ خانہ کو علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے واپڈا کا ملک بھر میں بہت اچھا ہیلتھ کیئر سسٹم موجود ہے ۔ علاج معالجہ کی معیاری سہولیات ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے بہت اہم ہوتی ہیں لہٰذا واپڈا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملازمین کے لئے اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم میں مزید بہتری لائی جائے گی ۔اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ واپڈا ٹیچنگ ہسپتال کمپلیکس کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کرکے اُسے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں تبدیل کرنے کے لئے پلان تیار کریں.

، تاکہ مریضوں کو معیاری طبّی سہولیات فراہم کی جائیں۔اُنہوں نے ہسپتال میں قائم جدید ترین برن یونٹ کی بھی تعریف کی ۔

مزید :

کامرس -