لوڈشیڈنگ میں 50فیصدکمی کا اقدام خوش آئند ہے:ناصرسعید

لوڈشیڈنگ میں 50فیصدکمی کا اقدام خوش آئند ہے:ناصرسعید

  

لاہور(کامرس ڈیسک )لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں آزمائشی طور پر پچاس فیصد کمی موجودہ حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے .اسے مستقل کرنے کے لیے بجلی کے ترسیلی نظام میں مطلوبہ اصلاح کی جائے . لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ناصر سعید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلی سڑی اور ٹوٹی پھوٹی تاروں کے بدلنے کی اشد ضرورت ہے .ناصر سعید نے کہا ہے کہ ٹوٹی اور بار بار مرمت کردہ تاریں لائن لاسز کے علاوہ آگ لگنے اور حادثات کا سبب بنتی ہیں .انہوں نے کہا ہے کہ مارکیٹوں اور کارو باری مراکزمیں ترسیلی نظام کی اصلاح کے لیے مارکیٹ انجمنوں کے نمائیندوں کا تعاون حاصل کیا جائے .اسی طرح ناصر سعید نے کہا ہے کہ گلی محلوں میں جگہ جگہ ٹوٹی اور لٹکتی تاروں کو بد لنا بے حدضروری ہے . ناصر سعید نے کہا ہے جن علاقوں میں لوگ کنڈے لگا کر یا کسی اور ذریعہ سے بجلی استعمال کرتے ہیں لیکن بل ادا نہیں کرتے انہیں موجودہ رعایت سے مستفید ہونے کا کوئی حق نہیں البتہ بجلی کی چوری روکنے کے لیے کسی تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کی جائیں۔

کیونکہ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل گیس چور وں کو پکڑنے کی مہم چلی تو پتہ چلا کہ گیس کے متعلقہ اہلکار وں کے ایسی چوریاں علم میں ہیں اس لیے ناصر سعید نے کہا ہے کہ بجلی کے متعلقہ اہلکار کسی طور حقیقی چور ں کو پکڑنے میں مدد گار ثابت نہیں ہو ں گے کیونکہ ناصر سعید نے کہا ہے کہ بالعوم بجلی چوری بجلی کمپنی کے اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت سے ہوتی ہے . . ناصر سعید نے کہا ہے کہ جہاں کہیں بجلی چوری پکڑی جائے وہاں متعلقہ میٹر ریڈر اور ایس ڈی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے .ناصر سعید نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جاری و ساری ہے اور یقینی طور پر 2018 ء تک لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے میں حکومت کامیاب ہو جائے گی تاہم ناصر سعید نے کہا ہے کہ آبی ذرائع سے سستی ترین بجلی حاصل ہو سکے گی اس لیے حکومت کالا باغ ڈیم سمیت ہائیڈل ذرائع سے پیدا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرے

مزید :

کامرس -