معیاری فلموں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے،عرفان کھوسٹ

معیاری فلموں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے،عرفان کھوسٹ
 معیاری فلموں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے،عرفان کھوسٹ

  

لاہور(آن لائن )اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ان دنوں بیک وقت پانچ ڈراموں اور دو فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہوں۔ معیاری فلموں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈراموں کی عکسبندی مکمل کرواکر فلموں میں حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی میں بہت کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے ہمیں جدید ٹیکنالوجی پر معیاری فلمیں بنانے کے علاوہ بہترین کامیڈی اور میوزک کو بھی ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میری سینما گھروں سے بھی گذارش ہے کہ وہ اپنی اچھی فلموں کو سینما گھروں میں مناسب وقت دیں۔

مزید :

کلچر -