’’تنخواہ تیری تھوڑی اے‘‘ حوریہ شادی کے بعد پہلی مرتبہ فیشن شومیں نغمہ سراہوں گی

’’تنخواہ تیری تھوڑی اے‘‘ حوریہ شادی کے بعد پہلی مرتبہ فیشن شومیں نغمہ ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ حوریہ شادی کے بعد پہلی مرتبہ فیشن شومیں نغمہ سراہوں گی۔حوریہ نے 3 ماہ قبل شادی کرکے گلوکاری کو خیرآباد کہ دیاتھا گذشتہ روز انہوں نے اپنے سابقہ میڈیا مینجرکو دوبارہ گلوکاری میں آنے کا عندیہ دے دیا جس پر اس نے آج مقامی ہوٹل میں ہونے والے فیشن و میوزک شومیں پرفارم کرنے کے لئے حوریہ کو تیار کرلیا۔ حوریہ نے بتایاکہ ان کے شوہر کی طرف سے ان پر گلوکاری کی پابندی نہیں لگائی گئی تھی انہوں نے شادی سے قبل اپنی مرضی سے گلوکاری چھوڑی تھی اور اب تین ماہ بعد دوبارہ گلوکاری کی طرف رجوع کرلیاہے۔حوریہ خان نے کہاکہ اس فیشن و میوزک شومیں پرفارم کرنے کے بعد وہ اپنے نئے البم پر بھی کام شروع کردینگی اور نئے گانے اور ویڈیوز تیار کرینگی حوریہ نے کہاکہ شادی کے بعد بہت سارے پرموٹرز نے ان کے ساتھ رابطہ کیا تھا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیاتھا اب انہو ں نے اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا شروع کردیاہے۔

مزید :

کلچر -