اریج خان کا برانڈ شوٹ مکمل

اریج خان کا برانڈ شوٹ مکمل
 اریج خان کا برانڈ شوٹ مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)نووارد ماڈل اریج خان نے اپنا نیا برانڈ شوٹ مکمل کرلیا۔ ایک ملاقات کے دوران اریج خان نے بتایاکہ وہ بطور اینکر اپنا کیرئیر بنانا چاہتی ہیں ایک سوال کے جواب میں اریج خان نے کہاکہ اب تک وہ بہت سارے فیشن شوز اور برانڈ شوٹ کرچکی ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ بطور اینکر پرسن اپنا مستقبل بنائیں اس سلسلے میں انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز سے رابطے کرنے شروع کردئیے ہیں ۔اریج خان نے کہاکہ وہ اپنے کیرئیر کا پہلا پروگرام آج ایک بیوٹی اینڈ ہیلتھ کنسپٹس کے فیشن شومیں بطور اینکر کرنے جارہی ہیں جس میں انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے اعتماد کے بل بوتے پر بطور اینکر اپنا آپ منوالیں گی اریج خان نے کہاکہ آپ میں بطور اینکرخوداعتمادی کا جذبہ بڑھتا ہے۔

اور آپ اپنی پراعتمادی سے اپنا آپ منوا لیتی ہیں اریج خان نے مذید کہاکہ وہ اپنا ماڈلنگ کا کیرئیر بھی ساتھ ساتھ جاری رکھیں مگر ان کی پہلی ترجیح اینکر بننا ہوگی۔

مزید :

کلچر -