میری اولین ترجیح صرف اپنے ملک کی فلمیں ہیں ‘ اداکارہ ریما

میری اولین ترجیح صرف اپنے ملک کی فلمیں ہیں ‘ اداکارہ ریما
 میری اولین ترجیح صرف اپنے ملک کی فلمیں ہیں ‘ اداکارہ ریما

  

لاہور ( این این آئی) معروف اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا مشکل دور اب ختم ہورہا ہے اور پاکستان میں فلمیں بننا شروع ہوچکی ہیں ، میری اولین ترجیح صرف اپنے ملک کی فلمیں ہیں ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے متعدد بار بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے مسترد کردیا۔میں نے بالی ووڈ کے فنکاروں کے ساتھ غیر ممالک میں جا کر شوز بھی کیے لیکن اپنے ملک اور اپنی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا کیونکہ میری اولین ترجیح صرف اپنے ملک کی فلمیں رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا مشکل دور اب ختم ہورہا ہے اور پاکستان میں فلمیں بننا شروع ہوچکی ہے ۔ریما نے کہا کہ جو لوگ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جدوجہد کرتے آرہے ہیں میں انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

ان کی کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید :

کلچر -