ایک کمزور نظر آنے والی عورت مضبوط ہوسکتی ہے‘ریحام خان

ایک کمزور نظر آنے والی عورت مضبوط ہوسکتی ہے‘ریحام خان
 ایک کمزور نظر آنے والی عورت مضبوط ہوسکتی ہے‘ریحام خان

  

کراچی (آن لائن )پاکستانی فلم ’جانان‘ کے کو پروڈیوسرز میں سے ایک ریحام خان کافی عرصہ بعد منظر عام پر آئی ہیں اور انہوں نے فلم ’جانان‘ کے مرکزی کرداروں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔فلم ’جانان‘ پاکستانی فلم انڈسٹری کی اب تک کی کامیاب ترین اور ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم ثابت ہوئی۔فلم میں خیبر پختونخوا کے روایتی رسم و رواج اور ثقافت میں پنپنے والی محبت کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار اظفر جعفری اور پروڈیوسرز حریم فاروق، منیر حسین اور عمران رضا کاظمی ہیں۔فلم کے پروڈیوسرز میں سے ایک نام ریحام خان کا بھی ہے جنہوں نے اس فلم کی کاسٹ کا انتخاب کیا، تاہم فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کے بعد وہ اپنی دیگر مصروفیات کی وجہ سے پس منظر میں چلی گئیں۔

مزید :

کلچر -