افغانستان، حقانی نیٹ ورک کے دو اراکین گرفتار

افغانستان، حقانی نیٹ ورک کے دو اراکین گرفتار

  

کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے خصوصی آپریشن کرتے ہوئے حقانی گروپ کے دو اراکین کو گرفتار کر لیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان خصوصی آپریشن فورسز کی کمانڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے صوبہ خوست کے گرد و نواح میں خصوصی آپریشن کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کے مقامی کمانڈو اور ایک آپریشنل منصوبہ بندی کرنے والے کو گرفتار کر لیا ۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار کئے گئے دونوں افراد صوبے میں افغان فورسز پر براہ راست حملوں میں ملوث رہے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -