شاہی خاندان نے 6ہزارارب روپے قرض لیکرمقروض کردیا ، یاسین گھمن

شاہی خاندان نے 6ہزارارب روپے قرض لیکرمقروض کردیا ، یاسین گھمن

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ شاہی خاندان نے منی لانڈرنگ کرکے پاکستان کوکنگال اورکشکول توڑنے کی بجائے 3سال میں 6ہزارارب روپے قرض لیکرآنے والی نسلوں کوبھی مقروض کردیا ہے اوربادشاہ سلامت کا بیٹا بیٹا لندن میں ساڑھے 6 ارب روپے کے گھر میں رہتا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین گھمن نے کہا کہ حکمرانوں نے جمہوریت کی آڑ میں اپنی بادشاہت قائم کر رکھی ہے جبکہ ملک شہزادے اورشہزادیاں چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران ملک میں کرپٹ نظام کی تبدیلی جبکہ مولانا فضل الرحمان ،اسفندیارولی،شاہی خاندان اوران کے درباری کرپٹ نظام کی حفاظت کررہے ہیں اوریہی چند لوگ پاکستان کی تباہی کے ذمہ دارہے جنہوں نے ہردورحکومت میں صرف مال بنایا اورکبھی پاکستان کا نہیں سوچا۔

مزید :

عالمی منظر -