عوام خاننے افرا تفری کی سیاست کو مسترد کر دیا، شہزاد بٹ

عوام خاننے افرا تفری کی سیاست کو مسترد کر دیا، شہزاد بٹ

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ(ن) کیپ ٹاؤن کے رہنما شہزاد بٹ نے کہا ہے کہ عوام نے افرا تفری کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پالیسیوں کو سراہتے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کا کارکن ہونا میرے لئے باعث فخر ہے۔تبدیلی دھرنے دینے سے نہیں بلکہ کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے سے آتی ہے۔شہزاد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میاں برادران کی قیادت میں متحد ،منظم اورپاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، آئندہ الیکشن میں عوام مسلم لیگ (ن) پر دوبارہ اعتماد کرتے ہوئے دھرنا پارٹی کو بھرپور جواب دیں گے۔پاناما کا ڈرامہ انجام تک پہنچنے کا وقت آگیا،وزیر اعظم نواز شریف پر الزام لگانے والے بری طرح شرمندہ ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پر گند اچھالنے والوں سے اب عدالت میں ان کے الزامات کے ثبوت طلب کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران پاکستان کی سربلندی کی علامت ہیں،مسلم لیگ(ن) کے کارکنان ہی قیادت کے ساتھ ملکر تبدیلی لائیں گے اور وطن عزیز پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -