بھارتی حکومت حریت قیادت کے ساتھ بات چیت کرے‘ بھارتی وفد

بھارتی حکومت حریت قیادت کے ساتھ بات چیت کرے‘ بھارتی وفد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دلی(این این آئی)بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سہنا کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے ایک بھارتی وفد نے اپنی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں پیلٹ بندوق کا استعمال بند اور انتفادہ کے دوران زخمی ہوجانے والے افراد کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کرنے کے علاوہ حریت رہنماؤں سمیت تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کرے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وفد کی طر ف سے میڈیا کیلئے جاری کیجانے والی رپورٹ کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے ایک غیر مشروط مذاکراتی عمل پر زور دیا گیا ہے ۔ وفد نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مذاکراتی عمل بہت جلد شروع ہو جانا چاہیے۔
اور اسکے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی کھول دیے جانے چاہئیں جبکہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کم عمر بچوں کو بھی فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

مزید :

عالمی منظر -