نائیجیریا کی اسلامی تحریک کا احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کا احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان

  

ابوجا (اے پی پی) نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی تحریک کے ایک سینیئر لیڈر نے ایک بیان میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم الزکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ نائیجیریا میں پرامن مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا اسلامی تحریک نائیجیریا کے شہریوں کے سلسلے میں حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کریگی ۔بیان میں بیس نومبر کو ملگ کیر احتجاج کا علان بھی کیا گیاہے ۔

دوسری جانب نائیجیریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شیعہ مسلمانوں کی جانب سے کئے جانے والے کسی بھی قسم کے مظاہرے پر پابندی ہے اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -