یورپی سفارتکاروں کا وفد غزہ میں داخل ہوگیا

یورپی سفارتکاروں کا وفد غزہ میں داخل ہوگیا

  

غزہ (اے پی پی) یورپی سفارتکاروں کا وفد بیت حنون گذرگاہ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوگیا۔ فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تعلقات عامہ کونسل کے چیئرمین باسم نعیم نے کہا ہے کہ یورپی سفارتکاروں کا ایک وفد غزہ میں داخل ہوا ہے ۔وفد کے اراکین جنگ زدہ اور محاصرہ شدہ علاقے کی تعمیرنو کے عمل کا جائزہ لیں گے۔فلسطینی تعلقات عامہ کونسل کے سربراہ نے کہا کہ پورے علاقے پر غزہ کی ابتر صورتحال اور اس کے نتائج کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔ یورپی وفد غزہ میں مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گا۔

مشرق وسطی امن عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولاف ملادینوف نے کہا ہے کہ غزہ میں ابتر معاشی صورتحال کے سبب یہاں کے عوام انتہائی غربت کے عالم میں زندگی گذار رہے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -