چین ، فیکٹری میں دھماکہ ایک شخص ہلاک ، 11 لاپتہ

چین ، فیکٹری میں دھماکہ ایک شخص ہلاک ، 11 لاپتہ

  

بیجنگ (آن لائن) چین میں ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ گیارہ لاپتہ ہو گئے ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکہ مشرقی صوبہ آنحوئی کے انڈسٹریل پارک میں واقع فیکٹری میں ہوا ۔ دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری میں کام مصروف ایک مزدور ہلاک جبکہ گیارہ لاپتہ ہو گئے ۔ریسکیو عملے نے تین افراد کو زخمی حالت میں زندہ بچا لیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -