آسٹریا کے رہائشی نے اپنا خاندانی نام زیبرا رکھنے کی قانونی جنگ جیت لی

آسٹریا کے رہائشی نے اپنا خاندانی نام زیبرا رکھنے کی قانونی جنگ جیت لی

  

ویانا ( آن لائن ) آسٹریا کے رہائشی نے اپنا خاندانی نام تبدیل کر کے زیبرا رکھنے کی قانونی جنگ جیت لی ہے۔اس شخص نے آسٹریا کی آئینی عدالت میں ماتحت عدلیہ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس میں ان کا خاندانی نام تبدیل کرنے کی استدعا کو رد کر دیا گیا تھا۔اس شخص کے داد نے 1950 کی دہائی میں اپنا نام تبدیل کر کے زیبرا رکھا تھا۔ آسٹریا کی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ زیبرا کئی دہائیوں سے اس خاندان کا نام ہے۔ماتحت عدلیہ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ زیبرا آسٹرین نام نہیں ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ زیبرا ایک ایسا گھوڑا ہے جو افریقہ میں پایا جاتا ہے۔اس شخص کے خاندان میں آخری فر جس کا نام زیبرا تھا ان کی موت 1991 میں ہوئی۔

مزید :

عالمی منظر -