داعش نے موصل کے مضافات سے سینکڑوں شہری اغواء کر لئے

داعش نے موصل کے مضافات سے سینکڑوں شہری اغواء کر لئے

  

دبئی(آن لائن)عراق کے شمالی شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کو شکست فاش دینے اور شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے چھڑانے کیلئے 17 اکتوبر سے فوجی کارروائی جاری ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عراقی اور اتحادی افواج کی موصل میں پیش قدمی کے باوجود داعش بڑے تعداد میں شہریوں کو یرغمال بنا رہی ہے۔ موصل کے آس پاس اور تلعفر کے مقام سے 295 افراد کے اغواء کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی ترجمان شامدا سانی نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ انہیں مصدقہ رپورٹس ملی ہیں جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ داعش نے تلعفر اور موصل کے آس پاس کے دوسرے مقامات سے ین سوکے قریب شہریوں کو اغواء کیا ہے۔ شمالی شہر سنجار سے 30 قبائلی عمائد بھی یرغمال بنائے گئے ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ داعش نے حمام العلیل قصبے سے 1500 خاندانوں کو بے دخل کردیا ہے۔اقوام متحدہ کی خاتون ترجمان کے بہ قول جبل سنجار سے داعش نے دو اور تین نومبر کو 30 قبائلی عمائدین کو یرغمال بنانے کے بعد چار نومبرکو ان میں سے 18 مغویوں کو قتل کردیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -