ٹبی سٹی ، 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے نشئی قرار دے دیا

ٹبی سٹی ، 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے نشئی قرار دے دیا

  

لاہور(وقائع نگار)ٹبی سٹی کے علاقے میں 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ ٹبی سٹی کے علاقے علی پارک کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص پرُاسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ۔ راہگیر کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی اور ناکامی پر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی حلیہ سے نشئی معلوم ہوتا ہے اس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے۔

مزید :

علاقائی -