پنجاب :622ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ، 502شدید زخمی ہوگئے

پنجاب :622ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ، 502شدید زخمی ہوگئے

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز622ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں502افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ181افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران2افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 323 ڈرائیور20کم عمرڈرائیور، 270 مسافر اور 92 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ110ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 111متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد63حادثات میں76متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان30 حادثات میں33متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل685متاثرین میں542مرد اور143خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں463موٹر سائیکلز، 93 آٹو رکشے،68 موٹر کاریں42مسافربسیں،21ٹرک اور 73 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -