اسمگل شدہ ایل ای ڈیز اورکپڑے کی بھاری کھیپ پکڑلی گئی

اسمگل شدہ ایل ای ڈیز اورکپڑے کی بھاری کھیپ پکڑلی گئی

  

لاہور(وقائع نگار)کسٹم انٹیلی جنس کی پرانے راوی پل پرکارروائی ،سمگل شدہ ایل ای ڈیز اورکپڑے کی بھاری کھیپ پکڑلی۔انسپکٹر سہیل مرتضی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔کسٹم حکام کے مطابق مردان سے لاہور ایل ای ڈیز،امپورٹڈ کپڑے کی بڑی کھیپ سمگل کی جارہی تھی سامان 0408کے پی کے بس پرمردان سے لاہور لایا جا رہا تھا کہ ڈائریکٹرکسٹم انٹیلی جنس زیبا اظہر، ڈپٹی ڈائریکٹرعلی زیب کی ہدایت پرکارروائی کی گئی۔ کسٹمزانسپکٹر سہیل مرتضیٰ نے ٹیم کے ہمراہ سمگل شد ہ سامان پکڑا ،ان کا کہنا تھا کہ پکڑے جانے والے ملزمان اور سمگل شد ہ سامان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -