شراب کی بھاری مقدار برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیاگیا
لاہور(وقائع نگار)گرین ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دوران شراب کی بھاری مقدار برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گرین ٹاؤن تیمور عباس نے مخبر خاص کی اطلاع پر ٹی ایس آئی راشد ، رجب علی ، الطاف حسین کے ہمراہ گاڑی نمبری LED7238 کو ناکے پرروکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے کار بھگا دی ۔پولیس نے کار کا پیچھا کر کے پکڑ لیا،تلاشی لی اور گاڑی میں موجود 406بوتل شراب برآمد کر لی۔ دوران تفتیش ملزم نوید مسیح نے بتایا کہ وہ یہ شراب لاہور کے مختلف حصوں میں سپلائی کے لئے لے جارہا تھا۔