سبزہ زار،پھندا لگا کر خودکشی کرنے والی لڑکی سپردخاک

سبزہ زار،پھندا لگا کر خودکشی کرنے والی لڑکی سپردخاک

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )سبزہ زار میں مبینہ طور پر عشق میں نا کا می پر گلے میں پھندا لے کر خود کشی کر نے والی لڑکی کی لاش پو لیس نے ضروری کا رروا ئی کے کے بعد ور ثا کے حوالے کردی ، جسے بعدازا ں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سبزہ زار کے علاقے قاضی ٹاؤن میں قصور کے رہائشی محمد لطیف کی بیٹی انیزہ بی بی اپنی بڑی بہن کے گھر گزشتہ چھ ماہ سے رہنے کے لئے آئی تھی ، سبزہ زار پولیس کا کہناہے کہ محمد لطیف کی بڑی بیٹی حاملہ ہے اس کی چھوٹی بیٹی انیزہ اپنی بہن کے پاس چھہ ماہ سے اس کی ڈلیوری کے لئے رہنے آئی تھی، اس دوران انیزہ کی محلے کے ایک لڑکے سے دوستی ہو گئی دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنے کے لئے تیار ہو گئے ۔ انیزہ نے محلے دار لڑکے کو کہا کہ وہ اپنے والدین کو اس کا رشتہ لینے کے لئے اس کے والدین کے پاس بھجوائے مگر لڑکے نے رشتہ کے لئے انکار کر دیا جس پر انیزہ نے دلبرداشتہ ہو کر پہلے بہنوئی کے پسٹل سے خود کو گولی مار نے کی کوشش کی پسٹل کی گولیاں نہ چلنے پر اس نے گلے میں چادر کا پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ پو لیس نے لا ش ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوالے کردی جسے بعدازا ں مقامی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -