مخالفین کے ہاتھوں دو سگے بھائی شدید زخمی

مخالفین کے ہاتھوں دو سگے بھائی شدید زخمی

  

پیرمحل(نمائندہ خصوصی 228نمائندہ پاکستان) مخالفین کے ہاتھوں دو سگے بھائی شدید زخمی ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق محمد شاہد ،محمد زاہد ،محمد اکرم ،یٰسین اور محمد یوسف وغیرہ مربع نمبر 9کے کیلہ نمبر 20میں مبینہ طور پر غیر قانونی کھال تعمیر کر کے کھیتوں کو پانی لگانے میں مصروف تھے کہ کھال کی تعمیر پر احتجاج کرنے کی پاداش میں ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ آور ہو کر دو سگے بھائیوں محمد افضل اور مقصود احمد کو شدید زخمی کر ڈالا ۔

حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا عمل شروع کر دیا۔

مزید :

علاقائی -