بادامی باغ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 3افرادزخمی

بادامی باغ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 3افرادزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )با دا می با غ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیو ں کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں حا لت تسلی بخش بتا ئی جا تی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق با دا می با غ کے علاقہ الطاف کالونی میں گیس لیکج سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی، لائن پھٹنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ گیس پائپ لائن پھٹنے سے علاقے کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار اور سوئی ناردرن گیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔سوئی ناردرن گیس کے عملے نے پیچھے سے گیس کی سپلائی بند کردی ہے اور پائپ کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن گیس کو بارہا گیس لیکج کی شکایات کی گئیں لیکن حکام کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور آج یہ افسوسناک واقع پیش آیا۔

مزید :

علاقائی -