مناواں، پولیس کارروائی کے دوران 2 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا

مناواں، پولیس کارروائی کے دوران 2 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا

  

لاہور(وقائع نگار) مناواں میں پولیس کی کارروائی کے دوران 2 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ، اسلحہ ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق مناواں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا ، 1 موٹر سائیکل اور 8 موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ایس ایچ او کے مطابق ملزمان سے 2 پستول اور 70 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ ملزمان 12 سے زائد مقدمات میں ملوث تھے ، دونوں ملزمان دس روز قبل جیل سے رہا ہوئے تھے۔

مزید :

علاقائی -