مختلف مقامات پر آتشزدگی ،فوم فیکٹری پر بجلی کی تاریں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی

مختلف مقامات پر آتشزدگی ،فوم فیکٹری پر بجلی کی تاریں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی

  

 لاہور(وقائع نگار) 3مختلف مقامات پر آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تاہم فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔بند روڈ کرول گاٹی پر واقع فوم بنانے والی فیکٹری پر بجلی کی تاریں گرنے سے آگ لگ گئی جس نے فیکٹری کے قریب متعدد گھروں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی سے فیکٹری اور گھر وں میں موجود قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بند روڈ کرول گاٹی پر واقع بی ٹی پی فوم فیکٹری پر بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی،فیکٹری میں موجود کیمیکل کے باعث آگ شدت اختیار کرگئی جبکہ بجلی کی تاریں گرنے سے قریبی گھر بھی متاثر ہوئے،فیکٹری اور گھروں میں موجود سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔دریں اثنا مستی گیٹ میں گھر میں اور ٹاؤن شپ میں پان سگریٹ کے کھوکھے میں آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تاہم فائر برگیڈ اور ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -