صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا-ذرائع کے مطابق نشتر کا لو نی کے علا قہ میں 4ڈاکو ؤ ں نے شہبا ز کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 5لا کھ روپے کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لوٹ لی۔اقبا ل ٹاؤن کے علا قہ رچنا بلا ک میں فرخا ن کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے تین ڈاکو3لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ٹا ؤ ن شپ میں اعجا ز کی فیملی کو یر غما ل بنا کر گھرسے 2ڈاکو3 لاکھ کے طلا ئی زیو رات اوروحد ت کالونی کے رہائشی فیصل کے گھر سے چار ڈاکو ایک لاکھ نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ شاہدرہ میں طا رق سے 50ہزار،ڈیفنس سی میں عا بد سے40ہزار اور داتا دربا ر میں عثمان سے 50ہزارکی نقدی اور موبائل چھین لئے گئے۔علاوہ ازیں ڈیفنس اے میں فیصل ،شما لی چھا ؤ نی میں اصغر ،گڑ ھی شا ہو میں اسد ،مغل پورہ میں شبیر ، ،سا ند ہ میں راشد ،مصر ی شا ہ میں عا شق ،نواں کوٹ میں ند یم ،ما ڈل ٹاؤن میں شا ہد ،ملت پا رک میں حسن ،ستو کتلہ میں شا ہد وسیم ،کا ہنہ میں مصد ق کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔