غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، 6939افراد پرمقدمات

غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، 6939افراد پرمقدمات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس تجاوزات اور غلط پارکنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ر ہی ہے، شہر بھر میں غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا آغار کردیا گیا ہے ۔سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے خصوصی کریک ڈاؤن کے ابتک 6939افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے سی ٹی اوآفس میں ایس پیز سے ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ وہ خود سڑکوں پر موجود رہتے ہوئے تجاوزات اور غلط پارکنگ کے خلاف کارروائی کی نگرانی کریں ،ڈی ایس پیز کو اس سلسلے میں سخت ہدایت کریں کہ سیکٹر انچارجزکو پابند بنایا جائے کہ وہ شفٹ کے آغاز پر وارڈنز کی بریفنگ یقینی بنائیں تاکہ وہ دوران ڈیوٹی کارروائی کے ساتھ ساتھ گاڑیوں و موٹر سائیکل سواروں کو ایجوکیٹ کریں۔انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ ا انسدادی کارروائی کی رپورٹ باقاعدگی سے ارسال کریں۔سی ٹی اونے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں۔سی ٹی او نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم شہری بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید :

علاقائی -