پولیس نے گٹکا بنا کر فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پولیس نے گٹکا بنا کر فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

  

لاہور(وقائع نگار)ٹبی سٹی پولیس نے گٹکا بنا کر فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اْن کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گٹکا بنا کر فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا اور خام مال بھی برآمد کرلیا۔ خام مال میں چونا، سپاریاں شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شبیر نامی شخص اپنے دو بیٹوں کے ساتھ مل کر گودام میں گٹکا بنا کر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا آج بھی تینوں ملزمان ٹبی سٹی میں گٹکا فروخت کرنے آئے تھے جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -