جوڈو ٹیم گرینڈ سلام میں شرکت کیلئے30 نومبر کو جاپان روانہ ہوگی

جوڈو ٹیم گرینڈ سلام میں شرکت کیلئے30 نومبر کو جاپان روانہ ہوگی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی جوڈو ٹیم گرینڈ سلام میں شرکت کیلئے30 نومبر کو جاپان روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد خان کے مطابق گرینڈ سلام 2 سے5 دسمبر تک جاپان کے شہر ٹوکیو میں کھیلا جائیگا جس میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیارکیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ مذکورہ کیمپ میں 8 کھلاڑی کو آرمی اور واپڈا کے کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ مسعود احمد خان نے کہاکہ گرینڈسلام میگا ایونٹ ہے جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس ایونٹ کیلئے مستند اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل دستے کا انتخاب کریں گے۔ اس ایونٹ میں شاہ حسین شاہ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ شاہ حسین شاہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے گزشتہ گرینڈ سلام میں شرکت نہیں کرسکے تھے تاہم اس مرتبہ وہ قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ گرینڈ سلام کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھجوایا جائیگا اور امید ہے کہ قومی کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اچھی پوزیشن حاصل کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -