پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ 15 سے 20 نومبر تک کینیڈا میں کھیلی جائے گی جس میں امریکہ میں تربیت حاصل کرنے والے 3 کھلاڑی نرما، واصف اور ماہ نور پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے کینیڈین ہائی کمشنر کو ویزوں کیلئے درخواست جمع کروائی تھی تاہم قومی کھلاڑیوں کو ویزے نہیں ملے جس کی وجہ سے فیڈریشن نے امریکا میں تربیت حاصل کرنے والے پاکستانی تینوں کھلاڑیوں کو ایونٹ میں بھجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تینوں کھلاڑی امریکہ سے براہ راست 14 دسمبر کو کینیڈا روانہ ہو ں گے اور ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد لگا رکھا ہے تاہم ویزے نہ ملنے کی وجہ سے یہاں سے کوئی بھی کھلاڑی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکتا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -