الیسٹر کک نے فوری کپتانی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

الیسٹر کک نے فوری کپتانی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی
 الیسٹر کک نے فوری کپتانی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجکوٹ(آئی این پی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے فوری کپتانی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز بائے سیریز چلتے ہیں،کپتانی سے متعلق حتمی فیصلہ بھارت سے سیریز کے بعد ہی کرؤں گا۔ الیسٹر کک نے کپتانی چوڑنے کے حوالے سے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، وہ سیریز بائے سیریز چلتے ہیں اس لیے سیریز کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔برطانوی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ الیسٹر کک بھارت کی سیریز کے بعد کپتانی چھوڑ کر بحیثیت کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوں گے، تاہم ایلسٹر کک نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔الیسٹر کک کو 2012 میں اینڈریو اسٹراؤس کے بعد مستقل کپتان بنایا گیا۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ پچپن میچز میں قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ پچپن میچز میں الیسٹر کک کو چوبیس میں کامیابی اور اٹھارہ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بارہ میچز ڈرا رہے۔