خضری کرکٹ کلب نذیر سینئر میموریل ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

خضری کرکٹ کلب نذیر سینئر میموریل ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)خضری کرکٹرز کرکٹ کلب نے نذیر سینئر میموریل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں گلبرگ ایگلٹس کرکٹ کلب کو 33رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے تفصیلات کے مطابق ریس کورس کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں خضری کلب نے پہلے کھیل کر مقررہ 35اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 209رنز بنائے محمد عامر نے شاندار 113، عبدالقیوم نے 38اور محمد عدنان نے 21رنز بنائے گلبرگ ایگلٹس کی طرف سے کامران حیدر، محمد زین اور تہران خان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں گلبرگ ایگلٹس 31.4اوورز میں 176رنز پر ڈھیر ہوگئی نبیل نواز نے 58اور محمد عمران نے 42رنز کی مزاحمتی اننگ کھیلی۔

عمیر عباس نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں ، اویس احمد نے 3اور ناصر علی عطاری نے 2وکٹیں حاصل کیں شاندار بیٹنگ کارکردگی پر خضری کلب کے محمد عامر مین آف دی میچ قرار پائے شکیل احمد اور محمد زبیر نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -